ٹوکیو، جاپان ( عرفان صدیقی) جاپان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف اپنی سخت پالیسی مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ سال ریکارڈ 318 افراد کو جبری طور پر ملک بدر کر دیا، جو دو سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ جاپانی امیگریشن حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ابھی شروعات ہیں اور حکومت کا واضح ہدف ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد کو صفر تک لانا ہے۔امیگریشن ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ 2027 تک جبری بے دخلیوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 500 تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔