• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا عدم تعاون قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاکستانی سیکورٹی اداروں سے عدم تعاون پر (آج) جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے بریفنگ مانگ لی ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایکس پر اسرائیل مخالف ٹویٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ، خواجہ آصف کی اسرائیل مخالف ٹویٹ ایکس سے ہٹائے جانے پر قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی اجلاس میں فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی جانب سے پاکستانی اداروں سے عدم تعاون کا معاملہ زیر غور آئے گا، سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے میٹا پلیٹ فارم سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید