• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ورلڈ کپ میں شریک ہوگا، فیفا، صدر ٹرمپ کی بھی حمایت

وینکوور ( جنگ نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے وینکوور میں فیفا کی 76ویں کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں ایران کی 2026 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران ورلڈ کپ میں شریک ہوگا اور اپنے گروپ میچز امریکا میں کھیلے گا۔ ان کے اس بیان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حمایت کی اور کہا کہ اگر فیفا نے اجازت دی ہے تو ایران کو کھیلنے دیا جانا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کی شرکت پر شکوک پیدا ہوگئے تھے، جبکہ ایرانی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جسے فیفا نے مسترد کردیا۔ یاد رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔