• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 17 کرکٹ کپ کا ٹرائینگولر مرحلہ آج شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 17 کرکٹ کپ کا ٹرائینگولر مرحلہ ہفتے سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ 18 ٹیموں کے ایونٹ کے فائنل میچز 11 سے 13 مئی کے درمیان ہوں گے۔ گروپ اے میں ایبٹ آباد ریجن 42 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،لاہور ریجن وائٹس 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔گروپ بی میں راولپنڈی ریجن 39 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون اور پشاور ریجن 26 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔گروپ سی میں لاہور ریجن بلیوز 22 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ فاٹا ریجن 21 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ پہلا میچ راولپنڈی اور لاہور بلیوز کے درمیان 2 مئی کو کھیلا جائے گا ۔