کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے، نئی درجہ بندی میں پاکستان ٹیم ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے ساتویں سے چھٹے نمبر پر جگہ بنا نے میں کامیاب ہوگئی۔ اس بہتری کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکن ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے، جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز8 جبکہ افغانستان 12 ویں پوزیشن پر ہے۔