• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کانگریس کھیل کے ذریعے دنیا کو متحد رکھنے کے پیغام کیساتھ ختم

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) کینیڈا کے شہر مونٹریال میں 76 ویں فیفا کانگریس کا اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکھیل کے ذریعے دنیا کو متحد رکھا جائے۔ فیفا کے موجودہ صدر جیانی انفانٹینو نے2027ء میں دوبارہ انتخاب لڑنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے اس موقع پر اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سے ملاقات کی۔ شیخ سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایف ایف کا استحکام ایشیائی فٹبال فیملی کیلئے ترجیح ہے۔ محسن گیلانی اور وفد نے تھائی لینڈ، گیانا، نمیبیا اور بارباڈوس کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔