کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی واپسی شروع ہو گئی، میڈلسٹ ریسلرز انعام بٹ، اسد اللہ کے علاوہ برانز میڈلسٹ کبڈی ٹیم کا جمعے کی شب لاہور پہنچنے پر شان دار استقبال کیا گیا، دستے کی چیف ڈی مشن ثناء علی نے کھلاڑیوں کی کار کردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کا 40رکنی دستہ تھا۔ پاکستان نے گیمز میں 15 ویں پوزیشن حاصل کی۔