کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی انسدادِ ڈوپنگ ادارے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے291 روسی کھلاڑیوں کو سزا دیتے ہوئے جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ 302 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تحقیقات میں 22 مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کو سزائیں سنائیں۔ ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس کے کھلاڑی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ یاد رہے کہ 2015 میں روس میں ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ پروگرام کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کر دیا گیا تھا۔