کراچی(اسٹاف رپورٹر)2 سری لنکن انڈر 19 کرکٹرز کو باتھ روم میں خواتین کی خفیہ وڈیو بنانا مہنگی پڑ گئی اور حوالات کی ہوا کھانا پڑی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ہوٹل میں مقیم تھے، جہاں مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا، خواتین کی شکایت پر رواں ہفتے کے آغاز میں گرفتار کیا گیا، پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ویڈیوز کو کہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا، دونوں کرکٹرز کو 5 لاکھ سری لنکن روپوں کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیاہے۔ انہیں دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ نے تاحال کوئی انظباطی کاروائی نہیں کی ہے۔