کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی کیلئے ٹریننگ کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ دو کھلاڑیوں نے رپورٹ نہیں کی انہوں نے گھریلو مسائل کی وجہ سے کیمپ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت لی ہے ۔ ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کے مطابق ٹیم ایونٹ کے آغاز سے دو تین قبل جاپان پہنچے گی، جہاں ہمیں پریکٹس اور حالات سے ایڈ جسٹ ہونے میں مدد ملے گی ۔ کیمپ میں کھیل کے ہر شعبے پر توجہ دی جارہی ہے، ہمارے پول میں ملائیشیا ، بنگلہ دیش اور چین کی ٹیمیں ہیں جو آسان حریف نہیں، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تجربے کار ماضی کے کھلاڑی شامل ہیں۔ جونیئر ایشیا کپ29مئی سے6جون تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔