• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11، اختتامی تقریب کی تیاریاں عروج پر

لاہور (جنگ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ فائنل کے دن شام ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ تقریب سے محروم نہ رہیں۔ سلمان نصیر نے تصدیق کی کہ جیتنے والی ٹیم ٹرافی کے ساتھ اپنے آبائی شہر کا دورہ بھی کرے گی۔ انہوں نے کراچی کوالیفائر میں شائقین کے جوش و خروش کو سراہا اور بتایا کہ زیادہ ہجوم کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے عارضی طور پر بند کرنا پڑے تھے۔ واضح رہے کہ اتوار پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ حیدرآباد کنگز مین سے ہوگا۔