• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ہائپرسونک میزائل ڈارک ایگل 2700 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے

کراچی( رفیق مانگٹ)امریکی ہائپرسونک میزائل ڈارک ایگل 2700 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے ،ایران کے خلاف ڈارک ایگل نصب کرنے ۜپر غور، ایک میزائل کی لاگت چار ارب 18 کروڑ روپے ،یہ ایک کنونشنل غیر ایٹمی ہتھیار ہے، زمینی لانچڈ سسٹم امریکی فوجی اڈوں میں نصب کیا جا سکتا ہے،امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے تناظر میں جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل سسٹم ڈارک ایگل کو مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست دی ہے۔  اس اقدام کا مقصد ایران کے اندر گہرائی میں موجود بیلسٹک میزائل لانچرز اور دیگر اسٹریٹجک عسکری اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔ اگر اس درخواست کی منظوری دی جاتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ امریکہ اپنے ہائپرسونک میزائل کو کسی جنگی تھیٹر میں عملی طور پر تعینات کرے گا۔ تاہم یہ نظام ابھی مکمل طور پر آپریشنل قرار نہیں دیا گیا اور اس کے پروگرام کو مختلف مراحل میں تاخیر کا سامنا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید