کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر4ایم ایریا میں اتوارکی صبح پکنک پرجانے کی تیاری میں مصروف نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپرلوٹ لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار2ملزمان نےگلی میں کھڑے نوجوانوں کو یرغمال بنایا اورنقد رقم ،موبائل فون چھین لیے، گلی میں ڈاکو پہنچنے پر ایک نوجوان نے بھاگ کر اپنا موبائل فون اور نقدی بچائی ، دو نوجوان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے ،پاک کالونی تھانے کی حدود میں گھرکے باہرکھڑی کی گئی گاڑی ملزمان نے چند منٹوں میں چوری کرلی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات تین بجکرسات منٹ پرموٹر سائیکل پرسوار2 ملزمان آتے ہیں اور اطراف کا جائزہ لینے کے بعد ایک شخص موٹر سائیکل سے اتر کر گاڑی کا لاک کھولتا ہے اور گاڑی اسٹارٹ کر کے لے جاتا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے گاڑی تین بجے اپنے گھر کے باہرکھڑی کی تھی چار بجے دیکھا تو گاڑی غائب تھی، علاوہ ازیں ہفتے کی صبح سکھن تھانے کے علاقےبھینس کالونی لیبر اسکوائر میں 3 مسلح ڈاکو ایک موبائل فون شاپ میں داخل ہوکر مالک و عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد متعدد موبائل فون اور نقد رقم جبکہ شاپ میں موجود ایک شہری سے کوبھی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے ایک بلوٹوتھ اسپیکر بھی اٹھا کر لے گئے ، ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر رومال لپیٹا ہوا ہے جبکہ دوملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔