• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر نے بغدادی میں عبدالستار افغانی ڈسپنسری کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع جنوبی سفیان دلاورکے ہمراہ یوسف ہارون روڈ بغدادی، لیاری میں سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی ڈسپنسری کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، نائب امیر ضلع جنوبی سید جواد شعیب،معاون امیرضلع جنوبی فضل الرحمن، سابق میئر کراچی عبد الستارافغانی کے صاحبزادے عبدالعزیز افغانی بھی موجود تھے،منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستار افغانی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، وہ خدمت، دیانت اور عوامی جدوجہد کا استعارہ تھے، ان کی سیاسی جدوجہد کا آغاز بھی لیاری سے ہوا اور انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، آج ان کے نام سے ڈسپنسری کا قیام دراصل ان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے، جماعت اسلامی اقتدار اور وسائل کے بغیر بھی عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ میں 18سال سے قابض ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید