کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار میں مزدور تنظیمیں مزدور کے حق میں آوازیں اٹھاتی تھیں لیکن آج نام نہاد ٹریڈ یونینز اور مزدور رہنما سیاسی جماعتوں سے وابستگیاں اور وفاداریاں نبھا کر ذاتی فائدے اٹھا رہے ہیں، یوم مئی کے موقع پر محلوں میں زندگی گزارنے اور مزدوروں کا حق کھا جانے والے میڈیا پر آکر مزدوروں کے حق میں بڑکیں ماریں گے اور پھر یکم مئ گزر جانے کے بعد وہی مزدور ہو گا اور وہی اس کے تلخ اوقات بلکہ یکم مئی کی تعطیل اس مزدور کے لئے اور سخت ہو جائے گی۔