• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی غیر قانونی اسلحہ سپلائی و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی پولیس نے رحمٰن کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بین الصوبائی غیر قانونی اسلحہ سپلائی وفروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم راشد الطاف کو گرفتار کرکے گھر سے 100 سے زائد مختلف اقسام کا جدید اسلحہ، ایمونیشن، اسپیئر پارٹس اور پنچنگ ڈائیز برآمد کی گئیں، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق برآمد کیے جانے والےغیر قانونی اسلحے میں12 بور رپیٹر، 12 بور رائفل ، 30 بور کلوز بٹ ایم پی فائیو ، ایم پی فور رائفل 12 بور لانگ بٹ ، رائفل 12 بور ترکی میڈ ، 12 بور ایم پی فائیو رائفل شامل ہیں ،ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتارملزم عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی بلوچ کالونی تھانے میں درج مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید