کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب عمارت کی دوسری منزل پر قائم گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔