کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر5E قذافی چوک کے قریب اتوارکی علیٰ الصباح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کردی اور فرارہوگئے، ریسٹورنٹ کے باہرکرسی پربیٹھا ریسٹورنٹ کا مالک ناصر اقبال رضوی فائرنگ کے نتیجے میں بال بال بچ گیا، ریسٹورنٹ مالک نے بتایا کہ واقعے سے کچھ دیر قبل موٹر سائیکل پرسوار2 افراد آئے اور مجھ سے پوچھنے لگے کہ میرا بیٹا نجم کہاں ہے تومیں نے کہا اسے فون کال کرو جس پروہ چلے گئے، اس کے بعد ایک اورلڑکا بیٹے نجم کا پوچھتے ہوئے آیا تو میں نے اسے بھی کہا نجم کو فون کروتو اس لڑکے کا کہنا تھا کہ میں فون گھر پربھول کر آیا ہوں چند منٹ کے بعد کسی نے اچانک فائرنگ کردی ،میں نے کرسی پر لیٹ کراپنی جان بچائی ،گولیاں دکان کے شٹر پر لگیں،ریسٹورینٹ مالک پرفائرنگ کے واقعے کامقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلی۔