کراچی(سید محمد عسکری) ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دسویں جماعت کے طلبہ سے غیر مجاز مدت کے لیے وصول کی گئی فیسیں فوری طور پر واپس کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسکول سربراہوں کو لکھے گئے مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہدایات 22 اپریل کے پہلے سے جاری کردہ حکم نامے کے تسلسل میں دی گئی ہیں۔