کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شدید گرمی کے پیشِ نظر کےالیکٹرک نے بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئےمرمتی کام معطل کر دیئے اور شہریوں سےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،کےالیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہاجیسے جیسے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے کےالیکٹرک کراچی کو بجلی کی پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے ہماری فیلڈ ٹیمیں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری بحالی کو یقینی بنانے کے لیے الرٹ ہیں۔