• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت کے افسران کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت بلوچستان کے افسران کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام بعنوان چینج آن دی گراؤنڈ (زرعی شعبہ) منعقد ہوا جس کا اہتمام فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ایف اے اوکے تعاون سے بلوچستان ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں کیا گیا تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے زرعی افسران نے شرکت کی، جہاں انہیں جدید زرعی طریقہ کار، فیلڈ سطح پر مؤثر تبدیلی لانے کے عملی اقداماتاور کاشتکاروں کے ساتھ بہتر رابطہ استوار کرنے کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا پروگرام کے دوران ماہرین زراعت نے زرعی شعبے کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیاس موقع پر ایف اے او کے ایگریکلچر پروڈکشن اسپیشلسٹ رضوان خان اور ڈاکٹر صادق آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہےجبکہ فیلڈ لیول پر عملی اقدامات کے ذریعے کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید