• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تسلیم شدہ مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے،گرینڈ الائنس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کااجلاس زیر صدارت پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ ہواجس میںاس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محنت کش طبقہ اپنے جائز تسلیم شدہ مطالبات سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا شرکاء نے اسپیشل برانچ کے ذریعے ملازمین کی حاضری چیک کرنے جیسے مراسلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال سب کے سامنے ہےسیکورٹی اداروں کا کام سیکورٹی فراہم کرنا ہےنہ کہ ملازمین کی حاضری چیک کرنالواحقین کے حق میں وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد انصاف اور قانون کا تقاضا ہے کہ تمام مشتہر شدہ آسامیوں پرکارروائی اور تعیناتیاں فوری طور پر روک کر پہلے لواحقین کی تقرری عمل میں لائی جائےمحکمہ تعلیم کے تمام اضلاع میں درجہ چہارم کے 20 فیصد پروموشن کوٹہ جونیئر کلرک اور JVT کے پروموشن کوٹہ JET وغیرہ پر فوری طور پر تعیناتی کا عمل روک کر کوٹہ کے مطابق پروموشن دی جائے عوامی اداروں کے اندر ملازم تنظیموں کے دفاتر کو بند کرنے کی مذمت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ڈویژنل سطح پر کنونشنز کاانعقاد کیا جائے گاجس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی5 مئی، سبی 6 مئی ، تربت 8 مئی، حب 11 مئی،خضدار 12 مئی، پشین 13 مئی، خاران 15 مئی،ژوب 18 مئی، لورالائی 19 مئی اور کوئٹہ میں 20مئی کوکنونشن ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید