• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ سوسائٹی پرائمری اسکول میں اساتذہ کی کمی دور کرنیکامطالبہ

کوئٹہ( پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہزارہ سوسائٹی پرائمری اسکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے اسکول میں اس وقت اساتذہ کی کمی ہے303 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ان کی تعلیم و تربیت کے لیے صرف 8 اساتذہ موجود ہیںیہ تناسب نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کر رہا ہے بلکہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بھی خطرے کی علامت بن چکا ہے محدود اساتذہ پر اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کی ذمہ داری ڈالنا نہایت نامناسب ہےجس کے باعث انفرادی توجہ، مؤثر تدریس اور طلبہ کی ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہو رہی ہے اساتذہ اپنی پوری کوشش کے باوجود معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بیان محکمہ تعلیم سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید