کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پامیر کنزیومر سوسائٹی کوئٹہ کے چیف کوارڈینیٹر نذر بڑیچ، سینئر ڈپٹی حاجی سلیم ناصر،جعفر خان کاکڑ، امیر محمد، فرخ احمد،بلال احمد و دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ میں دودھ فروشوں کی جانب سے د دودھ کی قیمت میں من پسند اضافے کی سخت مذمت کی ہے ،اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ دودھ کہ قیمت میں سرکاری سطح پر دس روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، اب ایک ماہ بعد پھر دودھ فروشوں کی جانب سے دس روپے اعلانیہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مارکیٹ میں 220 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 240 روپے تک فروخت کیاجارہاہے جوصارفین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی پرا ئس کنٹرول کمیٹی موجود اور فعال ہےکمیٹی ڈیری فارمز اور ریٹیلرزکے نمائندوں کی مشاورت سے رپورٹ مرتب کرکے نرخ کا تعین کرتی ہےلیکن دودھ فروشوں نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے خود نرخ جاری کیے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔