کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 27ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں گردش کرنے والی بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے یونیورسٹی پر یہ الزام کہ مذکورہ اجلاس کے دوران کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا بدنظمی ہوئیسراسر بے بنیاداور حقائق کے منافی ہےاس قسم کے بیانات نہ صرف غلط فہمی پھیلاتے ہیں بلکہ ایک باوقار تعلیمی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہیں 30 اپریل کو اجلاس مکمل نظم و ضبطاور پُرامن ماحول میں منعقد ہواکسی بھی قسم کی بدنظمی یا خلل کا تاثر دینا حقیقت کے برعکس ہے یونیورسٹی کے تمام سنڈیکیٹ ممبران نے بھی اس جھوٹی اور بے بنیاد خبر پر شدید احتجاج کیا ہے بغیر تصدیق اور تحقیق کے ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیںتمام متعلقہ افراد و اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔