• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کمال خان کاکڑ ایڈووکیٹ اور شمیم خان کاکڑ ایڈووکیٹ کے گھر پر ہنہ پولیس تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی جانب سے بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپے اور چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف آج پیر کو عدالتوں کی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر کابینہ اراکین نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہےکہ پولیس تھانہ ہنہ کے ایس ایچ او اور دیگر ملوث اہلکاروں کو فوراً معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید