پنجگور(نامہ نگار) سب تحصیل پروم کپ میں تیز رفتاری کے باعث زمباد گاڈی کو حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق پنجگور مکد پروم سے بتایا جاتا ہے۔جاں بحق شخص کی شناخت سہیل ولد واجداد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں قادر جان، بالاچ، ثناء اللہ، داد رحمن ولد داد محمد، مزیر احمد ولد محمد اعظم، سبزل ولد نیک بخت شامل ہیں ۔