کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 92افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق سٹی پولیس سرکل نے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی کی سربراہی میں، ایس ایچ او سٹی نعمت خلجی، ایس ایچ او بجلی گھر جاوید بزدار ایس ایچ او سول لائن جواد علی نےبھاری نفری کے ہمراہ سٹی نالے میں گزشتہ روز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور عادی افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے 92 افراد کو حراست میں لے کر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بحالی کے عمل سے گزارا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس قسم کی کارروائیوں کا مقصد شہر کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنا ہے۔ شہریوں کے تعاون سے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ کوئٹہ میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ کویٹہ پولیس منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کا اعادہ رکھتی ہے عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اگر آپ کے آس پاس منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کا طلاع دیں تاکہ اس ناسور کو ختم کیا جاسکے۔