ملتان(سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹوز (اے آر آئی)، سن کنسلٹنٹ اور کمیونٹی ٹوبیکو کنٹرول گروپ کے زیر اہتمام ’’سگریٹ نوشی کے اثرات اور حکمت عملی‘‘کے موضوع پر کمیونٹی آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہرین صحت، سماجی رہنماؤں اور ٹرینرز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود ملک نے بتایا کہ اے آر آئی اور سن کنسلٹنٹ مشترکہ طور پر ’’تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام‘‘کے تحت گزشتہ کئی سال سے آگہی سیشنز اور مختلف اداروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمد محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو افراد مسلسل 15 سال تک سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں گلے کے کینسر جیسے مہلک مرض کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔