• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف وفد کی سعودی فٹبال صدر سے ملاقات، تعاون پر اتفاق

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وفد نے وینکوور (کینیڈا) میں ہونے والی 76 ویں فیفا کانگریس کے موقع پر سعودی عربین فٹبال فیڈریشن  کے صدر یاسر المسحل سے ملاقات کی۔ پی ایف ایف کے وفد میں  صدر سید محسن گیلانی، نائب صدر حافظ ذکاءاللہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر شامل تھے۔ فریقین نے فیفا ورلڈ کپ کے بعد ریاض میں ایک تفصیلی فالو اَپ اجلاس  پر اتفاق کیا  جس میں تکنیکی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی تاکہ  تعاون کے شعبوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ گفتگو میں خواتین فٹبال، نوجوانوں کی ترقی، اور سعودی کوچز کے پاکستانی یوتھ سیٹ اپ میں شامل ہونے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فیڈریشنز نے کھیل کے ہر شعبے اور ہر سطح پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔