• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو کو عید سے قبل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ شاہراہِ بھٹو کو عید سے قبل ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،ریڈ لائن کوریڈور کے ساتھ تمام مکسڈ ٹریفک لینز دو ماہ کے اندر مکمل کئے جائیں نیپا کے مقام پربار بار پانی جمع ہونا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے وزیر اعلیٰ نےاتوار کے روز علی الصبح کراچی کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ (کے بی ٹی آر) ریڈ لائن کوریڈور، شاہراہِ بھٹو اور پہلوان گوٹھ روڈ پر کام کی رفتار تیز کی جائے، جبکہ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے دورے کے دوران اعلان کیا کہ شاہراہِ بھٹو کو عید سے قبل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جسے انہوں نے ’کراچی کے عوام کے لیے عید کا تحفہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریڈ لائن کوریڈور کے ساتھ تمام مکسڈ ٹریفک لینز دو ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیر بلدیات سید ناصر ھسین شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھےدورے کا آغاز پیپلز چورنگی سے صفورا چورنگی تک ریڈ لائن منصوبے کے معائنے سے کیا گیا، جس کے بعد وہ پہلوان گوٹھ پہنچے جہاں مرکزی شاہراہ کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے عظیم پورہ فلائی اوور سے کاٹھوڑ تک شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور موقع پر ہی متعلقہ ٹیموں کو ہدایات جاری کیںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری ترجیح ٹریفک کی روانی بحال کرنا اور کراچی کے عوام کو محفوظ اور قابلِ اعتماد انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے ریڈ لائن اور شاہراہِ بھٹو شہر کے لیے انتہائی اہم منصوبے ہیں، ان میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر یا معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گاسیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ماس ٹرانس کراچی کے سی ای او زبیر چنا نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 29 اپریل کے دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر عمل جاری ہے۔ مکسڈ ٹریفک لینز کی مرمت، پیچ ورک اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ نیو جرسی بیریئرز کو ایڈجسٹ کر کے سڑکوں کی چوڑائی میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے نیپا کے مقام پر نکاسیٔ آب کی بہتری اور پانی کے رساؤ کے خاتمے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔نیپا پر بار بار پانی جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مستقل حل نکالنے کی ہدایت دی انہوں نے مزید کہا کہ اس مقام پر بار بار پانی جمع ہونا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے حکام نے بتایا کہ مختلف مقامات پر اسفالٹ بچھانے کا کام رات کے اوقات میں کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ نمائش تا موسمیات مختلف سیکشنز میں مشینری، افرادی قوت اور مواد فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ موسمیات سے صفورا تک سروس روڈز کی مرمت مکمل ہو چکی ہے وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے اسٹیل، آر سی سی پائپس، اسفالٹ پیورز اور ملنگ مشینز سمیت بھاری وسائل فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مسلسل کام کے لیے اضافی اسفالٹ اسٹاک بھی موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید