اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاسپورٹس سسٹم کی تکنیکی خرابی سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات ،دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز غیر معینہ عرصے تک معطل ،ڈائریکٹر یٹ جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن سسٹم میں تکنیکی خرابی نے ھزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو رلا دی جو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اٹلی مشرق وسطی یورپی ممالک مشرق بعید اور دوسرے ملکوں میں قونصلر سروسز، پاسپورٹس کے ایشوز کے حوالے سی پاکستانی سفارتخانوں، قونصل خانوں میں دور دراز سے سفر کر کے اور اپنے اوقات کار صرف کر کے پہنچتے ھیں ، ریاض جدہ، دبئی ابوظہبی عمان انقرہ استنبول، سمیت دوسرے ملکوں میں پاکستان کے سفارتخانوں ھائ کمیشنوں قونصل جنرل اور قونصل خانوں کے باہر یہ بورڈ مسلسل سات دنوں ۔ سے پڑھنے کو مل رھے ھیں کہ تمام پاکستانی شہریوں کو مطلع کیا جاتا ھے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹس و امیگریشن ھیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنوں میں پاکستان پاسپورٹس کی سروسز اگلے اعلان تک عارضی طور پر معطل رھیں گی ۔