کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے۔ جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ 14جہاز لنگر انداز، 7 روانہ ہوئے ، مختلف اشیا کی ترسیل جاری ہے،کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں ، لاجسٹکس شعبہ مستحکم ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست ہے، 45 ہزار 171 ٹن کی ترسیل کی گئی ،درآمدات 19 ہزار 303 ٹن، برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئی ہیں ، بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن، کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن رہی۔