کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم پر علمائے کرام نے پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کو فوری بند کرنے، امریکی سفیروں اور عملے کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے کے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹو کے مقابلے میں مشترکہ عسکری اتحاد قائم کریں، مسلم ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور فلسطین اور لبنان کے عوام پر امریکہ و اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی نشتر پارک میں شیعہ تنظیموں کے زیر اہتمام شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکا نے شہید سیدخامنہ ای سمیت فلسطین و لبنانکے شہدائے کوخراجِ عقیدت اوررہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کیا۔ جلسے میں شہر بھر سے علمائے کرام، ذاکرین، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ غزہ، لبنان، ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کو مستقل بن کیا جائے۔ خطہ سے امریکی فوجی اڈوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینگے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کئے جائیں۔سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ جواد نقوی نے کہا کہ جب ایران نے یورینیم بچا لیا تو رہبر کو بھی بچا سکتے تھے لیکن جو قوم کو چھوڑ کر چھپ جائے وہ رہبر نہیں ہوتا۔ آغا راحت حسینی نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ ہم رہبر معظم کے پاک خون سے عہد کرتے ہیں۔ مرکزی صدر آئی ایس او سید امین شیرازی کہا کہ آج ہم رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای سے تجدید عہد کرنے آئے ہیں۔ تمام مسلمانوں نے حق کو پہچان لیا ہے۔ جب دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی تب امام خمینی کے پیروکاروں نے لوگوں کو بیدار کیا۔ جلسہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ علی مرتضیٰ، علامہ نثار قلندری، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق تقوی، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت فلسطین اور لبنان کے شہدائے کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جلسہ کے دوران موجودہ رہبرِ معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ جلسے چہلم میں حرم امام علی رضا مشہد مقدس کے خصوصی وفد، وزیر سید ناصر حسین شاہ، پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔