حب(نامہ نگار) حب ندی میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے،تینوں دوستوں کا تعلق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے،تینوں دوستوں کا تعلق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ندی سے نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے حب کے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈوبنے والے تینوں افراد کی شناخت 18سالہ ادیپ ولد عامر، 20سالہ حذیفہ ولد عبدالحق اور حارث ولدیت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حب ندی میں ڈوبنے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔