• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا، بنگلا دیش

کراچی(این این آئی)بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم حالیہ عرصے میں 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکا کے لیے پروازیں شروع کرینگے۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈسکشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شپنگ روابط کو فروغ دیا جائے گا، بنگلا دیش کے سرکاری افسران کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، یہ دورہ حکومتی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے حجم میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا، عالمی امن کی خاطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کاوشیں لاحق تحسین ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید