کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے دو نوجواں لڑکیوں کی لاشیں ملی جنہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی ۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیوکراچی سیکٹر فائیو ایل میں گھرسے ایک لڑکی کی لاش ملی جس نے مبینہ طور زہریلی دوا پی کر خود کشی کی۔ لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، متوفیہ کی لاش کو چھیپا ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 16سالہ ساحرہ دختر نواب کے نام سے ہوئی، ایس ایچ او انور نے بتایا کہ متوفیہ ساحرہ نے زہر یلی چیز کھاکر خودکشی کی ہے تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجوہات بتانے سے اہلخانہ گریز کررہے ہیں۔