کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر صحافت کو ریاست کا ضمیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں سچ بولنے کی قیمت جان کی صورت میں ادا کرنی پڑے وہاں انصاف اور ترقی کے خواب ادھورے رہتے ہیں، آزادیِ اظہار کوئی خیرات نہیں بلکہ وہ بنیادی انسانی حق ہے جس پر کسی سمجھوتے کی گنجائش نہیں، آج ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں معلومات کے ہجوم میں سچائی کو گم کیا جا رہا ہے، قلم کی حُرمت کا تقاضا ہے کہ وہ اقتدار کے ایوانوں میں مصلحت پسندی کے بجائے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے۔