ڈیلس (رپورٹ، راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ’’معرکہ حق پاکستان‘‘ یومِ فتح کی تقریبات” کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس ضمن میں ڈیلس میں دو تقاریب منعقد ہونگی پہلی تقریب معروف صنعتکار حفیظ خان کی جانب سے 4 مئی کو ڈیلس میں جبکہ دوسری تقریب رائزنگ پاکستان کی جانب سے 10مئی کو منعقد کی جائیگی۔ یہ تقریب پاکستان کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ سید نہال ہاشمی ہوں اور مہمان اعزازی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا ہونگے جبکہ عبدالحفیظ خان اس تقریب کے خصوصی میزبان ہونگے۔ تقریب کا انعقاد ڈیلس کاؤنٹی میں واقع ریچڈسن ڈبل ٹری ہوٹل میں شام 6 بجے رکھا گیا ہے۔تقریب پاکستانی افواج کی تاریخی کامیابی اور دشمن کو دندان شکن جواب کی یاد میںمنعقد کی جارہی ہے۔تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف اورسیز کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک جشن ہوگا بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ، قربانیوں اور قومی جذبے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنے گا اس ضمن میں ڈیلس کمیونٹی کے معززین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شرکاء سے شرکت کی تصدیق کے لیے ہوسٹ کمیٹی کے رہنماؤں غزالہ حبیب، راجہ زاہد اختر خانزادہ اور افتخار درپن سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پہلی تقریب 4 مئی 2026 کو منعقد کی جارہی ہے، جسمیں داخلہ بائی انوٹیشن رکھا گیا ہے اسمیں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کمیونٹی کے نمائندے اور رہنما شرکت کرینگے۔