کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر صحافی برادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادیِ صحافت کے شہید ہونے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دنیا بھر میں صحافیوں کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہر دور میں حق اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافی قابلِ فخر ہیں، جبکہ ظلم، جبر اور پابندیوں کے خلاف ڈٹ جانے والے صحافی قوم کی پہچان ہیں۔