• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد، ذمہ دار میڈیا جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ملک بھر کے صحافیوں کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار میڈیا جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ حکومتِ سندھ آزادیٔ اظہارِ رائے اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی ۔عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافت عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے اور حکومتی اداروں کو جوابدہ بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، اور یہی جمہوریت کی مضبوطی کی ضمانت بھی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادیٔ صحافت کے لئے تاریخی جدوجہد کی ہے اور یہ آزادی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وژن کا اہم حصہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمریت کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے میڈیا کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔
ملک بھر سے سے مزید