• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی جنگ، روئی کے ملکی ذخائر تاریخی کم ترین سطح پر آگئے

لاہور(نمائندہ جنگ) خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہونے سے پاکستان میں روئی کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 30ہزار بیلز سے بھی کم رہ گئے جبکہ پاکستان میں نیا جننگ سیزن جو قبل ازیں مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع تھا وہ اب عید الاضحی کے بعد شروع ہوگا۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بیشتر کاٹن زونز میں شدید گرمی اور بارشوں کے باعث کپاس کی چنائی اور کاشت میں تاخیر ہو سکتی ہے اور روئی کی درآمدات اگر مزید کچھ عرصہ معطل رہیں تو اس سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز روئی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ملک بھر سے سے مزید