• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، عوامی ریلیف کے اقدامات پر آگاہ کیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اتوار کے روز جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا۔ وزیرِ اعظم نے میاں نواز شریف کو مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں پر بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کوبریف کیا۔

ملک بھر سے سے مزید