• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھینے والے گروہ کے کارندے ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود ہیں جس پر ایس ایچ او سول لائن جواد حیدر اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ غلام حیدر سمیت تین کارندوں شکیل احمد ٗ نہال خان اور ثقلین خان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے سول ہسپتال ٗ کمشنر آفس ٗ بی ایم سی ہسپتال سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ درجن سے زائد موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا انکشاف کیا جبکہ ملزمان کی نشاند ہی پر ایک موٹرسائیکل ہزار گنجی ٗ ایک اموسی کالونی ٗ ایک اسپنی روڈ اور ایک ایوب اسٹیڈیم اور ایک موٹرسائیکل کی ٹینکی اور اسپیر پارٹس برآمد کر لئے پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم ثقلین خان اشتہاری اور سول لائن پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کا ساتھی میر بلال مفرور ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید