• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس ہواجس میں ضلع کوئٹہ میں جاری پرائس کنٹرول مہم اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائےانہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی یا غیر قانونی منافع خوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید