• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال سے مشینری کی منتقلی منظم سازش ہے، عبدالشکور مری

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،امیدوار حلقہ پی بی 46 عبدالشکور مری نے شیخ زید ہسپتال کی مشینری کی منتقلی کے فیصلے کو سریاب کے عوام کے خلاف منظم سازش، کھلی دشمنی اور بنیادی حقِ علاج پر ڈاکہ قرار دے دیا۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور ریاستی ارداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر امین مندوخیل جیسے ایماندار آفیسرکی نگرانی میں شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نےبیان میں کہا کہ سیکریٹری صحت کے احکامات پر کیا جانے والا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان سے چھیننے پر یقین رکھتی ہے۔عبدالشکور مری نے کہا کہ نہ صرف سریاب کے بلکہ مستوگ اورقریبی علاقو ں لاکھوں عوام کو دانستہ طور پر علاج، ایمرجنسی سہولیات اور بنیادی صحت کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید