کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد چار نمبر نادرا آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ہےتاہم فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 18 سال کے قریب ہے۔