کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے دن پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران کچھ دلچسپ باتیں ہوئیں، بنگلہ دیشی پیسر شریف الاسلام نے بابر اعظم کو دیکھ کر سیلوٹ کیا، جبکہ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات اور اسپنر ساجد خان کو دیکھ کر ان کے وکٹ لے کر جشن منانے کے انداز کی نقل کی۔