• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ہر ورکر پارٹی سے وفاداری کی مثال رکھتا ہے، پی پی رہنما

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلع نائب صدر راجہ بلال شیر باز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں ا ور عوام کی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر ورکر پارٹی سے وفاداری کی ایک مثال رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر ے خاندان کی پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آمریت کے دور میں میرے والد شیر باز نے اپنے گھر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرا کر ذوالفقار علی بھٹو سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید