• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 2خواتین نے خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق علی ٹاؤن اڈیالہ روڈ پر 37 سالہ غیر شادی شدہ خاتون نے اپنی بھابی سے جھگڑے کے بعد گھر کے کمرے میں چھپ کر چھت کے کنڈے کے ساتھ رسی ڈال کر خود کشی کر لی ، جب کہ اڈیالہ روڈ پرایک بچی کی ماں 20سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد دونوں لاشیں ورثاکے حوالے کردیں ۔
اسلام آباد سے مزید